اسامہ بن لادن کا قریبی ساتھی گجرات سے گرفتار

اسامہ بن لادن کا قریبی ساتھی گجرات سے گرفتار

سی ٹی ڈی پنجاب نے سابق سربراہ القاعدہ اسامہ بن لادن کے بہت ہی قریبی ساتھی کو گجرات سے گرفتار کر لیا۔ڈی آئی جی سی ٹی ڈی عثمان اکرم گوندل نے پریس بریفنگ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سی ٹی ڈی پنجاب نے اسامہ بن لادن کے بہت ہی قریبی ساتھی کو گرفتار کیا ہے، دھشت گرد کو انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پرآپریشن کے بعد گرفتار کیا گیا، گرفتار دھشتگرد امین الحق القاعدہ کا سرکردہ جنگجو ہے جسکا نام اقوام متحدہ کی عالمی دھشت گردوں کی فہرست میں بھی شامل ہے۔عثمان اکرم گوندل نے بتایا کہ امین الحق کی گرفتاری کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی ہے، بین الاقوامی سطح پر امین الحق اسامہ بن لادن کے سیکیورٹی سپروائزر کے طور پر جانا جاتا تھا،

اس طرح کا کوئی دھشت گرد آتا ہے تو اسکے خلاف کارروائی ہو گی۔ڈی آئی جی سی ٹی ڈی کا کہنا تھا دھشت گرد 2007 میں گرفتار ہوا تھا اور اس نے چار سال سزا کاٹی تھی، دشمن ملک کی ایجنسی نے اس پر بہت پروپیگنڈا کیا تھا، یہ دھشت گرد اگست 2021 سے افغانستان میں دکھائی دیا تھا اور حال ہی میں پاکستان داخل ہوا، اس سطح کا دھشت گرد پاکستان میں کیا کر رہا تھا تفتیش کر رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اس دھشت گرد کے پاس پاکستان کا آئی ڈی کارڈ بھی ہے، اس دھشت گرد کے شناختی کارڈ پر لاہور اور ہری پور کے ایڈریس درج ہیں، یہ دھشت گرد پاکستان میں کیسے آیا؟ اور کس آئی ڈی سے ٹریول کیا،اس بارے میں تفتیش کر رہے ہیں۔عثمان اکرم گوندل کا کہنا تھا گجرات سے گرفتار دھشت گرد پر جو کیس رجسٹرڈ کیا گیا ہے وہ سزا اسکو بھگتنی پڑیگی.یاد رہے کہ القاعدہ کے سابق سربراہ اسامہ بن لادن کو دو مئی 2011 کو امریکی کمانڈوز نے ایبٹ آباد میں آپریشن کر کے ہلاک کیا تھا۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں