ملک میں کتنے فیصد افراد غیر شادی شدہ ہیں؟ تفصیلات جاری

ملک میں کتنے فیصد افراد غیر شادی شدہ ہیں؟ تفصیلات جاری

پاکستان کی7 ویں اور پہلی ڈیجیٹل مردم شماری کے تفصیلی نتائج جاری کردیے گئے۔ادارہ شماریات کی رپورٹ کےمطابق پاکستان میں 29.75 فیصد افراد کے کنوارے ہونے کا انکشاف سامنے آیا جب کہ شادی شدہ افراد کی شرح 65.97 فیصد ہے۔فائنڈنگ رپورٹ میں بتایا گیا کہ پاکستان میں شادی شدہ افراد کی شرح 65.97 فیصد اور ملک میں بیواؤں کی شرح 3.78 فیصد ہے۔ادارہ شماریات کا کہنا تھا کہ پاکستان میں طلاق یافتہ افراد کی شرح 0.35 فیصد اور علیحدگی اختیارکرنیوالے افراد کی شرح 0.15 فیصد ہے۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ پاکستان میں بسنے والے79فیصد افراد 40سال سے کم عمر ہیں، 40.56 فیصد آبادی15سال سےکم عمروالوں کی ہے۔ اسکے علاوہ پندرہ سے 29 سال کی عمر والوں کی آبادی 26 فی صد ہے اور کل آبادی کا 79 فی صد چالیس سال سے کم عمر والے ہیں۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں