پاکستان ریلوے نے ایک بار پھر ٹرین کے کرایوں میں اضافہ کر دیا

پاکستان ریلویز نے مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں 1 مرتبہ پھر اضافہ کر دیا۔محکمہ ریلوے نےکرایوں میں اضافے سےمتعلق نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے جسکے مطابق تمام مسافرٹرینوں کی اکانومی،اے سی بزنس،اے سی اسٹینڈرڈ، اے سی پارلر، اے سی سلیپر کلاسز کے کرایوں میں 1 فی صد اضافہ کیا گیا ہے۔نوٹیفکی شن کےمطابق میل،ایکسپریس اورانٹرسٹی مسافر ٹرینوں کےکرایوں میں اضافہ کیاگیا ہےجب کہ کرایوں میں اضافےکا اطلاق پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت چلنے والی تمام ٹرینوں پر بھی ہوگا۔جمعہ انیس (19) جولائی سےکرایوں میں اضافےکا اطلاق کردیاجائیگا، جسکے لئےتمام ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ کو فیئر ٹیبل اَپ ڈیٹ کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہیں۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں