ٹرانسپورٹ کینیڈا نے پاکستان کی ایوی ایشن سیکیورٹی کو تسلی بخش قرار دے دیا

ٹرانسپورٹ کینیڈا نے پاکستان کی ایوی ایشن سیکیورٹی کو تسلی بخش قرار دے دیا

پاکستان میں ایوی ایشن کے سیکیورٹی انتظامات ٹرانسپورٹ کینیڈا کی انسپکشن ٹیم نے تسلی بخش قرار دیدیا.ٹرانسپورٹ کینیڈا کی ٹیم کی جانب سے جناح ایئرپورٹ کی ایوی ایشن سیکیورٹی اسسمنٹ مکمل کرلی گئی، پی آئی اے کی براہ راست کینیڈا پروازوں کے لئے اضافی اقدامات اور اے ایس ایف کی کاوشوں کو سراہا گیا ہے۔اے ایس ایف نے کہا کہ جانچ کا مقصد کراچی ائیرپورٹ پر ایوی ایشن سکیورٹی کو عالمی معیار پر پرکھنا تھا، پی آئی اے کی براہ راست کینیڈا پروازوں کے لیئے اضافی سیکیورٹی اقدام کو جانچنا تھا۔

اےایس ایف کی نیشنل انسپکٹرز پر مشتمل ٹیم نے ٹرانسپورٹ کینیڈا کی ٹیم کو بریفنگ دی، اسسمنٹ ٹیم کو ایئرپورٹ سیکیورٹی ڈیپلائمنٹ اور داخلی کنٹرول پر بریفنگ دی گئی۔ پاسز اجرا،اسکریننگ،، گاڑیوں اور اسٹاف اسکریننگ، ہنگامی حالات سے نمٹنے سے متعلق بھی بریفنگ دی گئی، انسپکشن ٹیم نے ہوائی اڈے پر مختلف حفاظتی اقدامات کے نفاذ کا بغور معائنہ کیا۔خیال رہے کہ ٹرانسپورٹ کینیڈا کی دو رکنی ٹیم تین روزہ کراچی ائیرپورٹ پر ایوی ایشن سیکیورٹی اسسمنٹ کے لئے پندرہ جولائی کو کراچی پہنچی تھی۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں