ایف آئی اے انٹرپول کی کارروائی ،2 لاپتا بچوں کوپاکستان پہنچنے پرتحویل میں لے لیا
انٹرپول سسٹم کی آئی بی ایم ایس کےساتھ نفاذ کے بعد پہلی تاریخی کاروائی ایف آئی اے این سی بی انٹرپول کی بڑی کاروائی لاپتہ ہونے والے دو بچوں کو پاکستان پہنچنے پر تحویل میں لے لیا گیا بچوں کو اسلام آباد ائرپورٹ پر بشکیک سے پہنچنے پر تحویل میں لے لیا گیا۔ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے احمد اسحاق جہانگیر کی ہدایت پر آئی بی ایم ایس سسٹم کے ساتھ ہوائی اڈوں پر نئے انٹرپول سسٹم کا نفاذ کیا گیا تھا
بچوں کی گمشدگی کی اطلاع پنجاب پولیس کی جانب سے دی گئی تھی۔ بچوں کی گمشدگی کا مقدمہ سال 2022 میں تھانہ برکی لاہور میں درج کیا گیا تھاانٹرپول پاکستان نے بچوں کی گمشدگی کے حوالے سے ییلو نوٹسسز جاری کئے تھے بچوں کی شناخت محمد حذیفہ اور احمد عمیس عابد کے نام سے ہوئی نئے نفاذ ہونے والے سسٹم کی بدولت گمشدہ بچوں کو تحویل میں لیا گیانئے سسٹم کی بدولت امیگریش ڈیٹابیس کو انٹرپول کے ڈیٹا بیس سے منسلک کیا گیا ہے
اس سسٹم کی بدولت گمشدہ بچوں، چوری شدہ پاسپورٹس اور پوری دنیا کو سنگین جرائم میں مطلوب ملزمان کو پاکستان پہنچنے پر گرفتار کیا جا سکے گا۔رواں سال اپریل میں انٹرپول فائنڈ سسٹم کا نفاذ عمل میں لایا گیا ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے کی کانب سے ٹیم کی کارکردگی کو سراہا گیا کامیاب کاروائی انٹرپول اسلام آباد اور ایف آئی اے امیگریشن اسلام آباد کے درمیان قریبی ورکنگ ریلیشن شپ کی وجہ سے ممکن ہوئی۔ایف آئی اے امیگریشن اسلام آباد نے بچوں کو متعلقہ پولیس کے حوالے کر دیا۔