پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کے حکومتی فیصلے پر پی پی کا باضابطہ رد عمل سامنے آ گیا
پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کے حکومتی فیصلے پرپاکستان پیپلز پارٹی کا باضابطہ رد عمل سامنے آ گیا۔مرکزی سیکریٹری اطلاعات پی پی شازیہ مری نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو اس فیصلہ پر اعتماد میں نہیں لیا گیا، ہم حکومت کے اس فیصلے کے حوالے سے اپنی پارٹی کے اندر مشاورت کرینگے ۔واضح رہے کہ گزشتہ روز وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ طاء اللہ تارڑ نے پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ حکومت پاکستان تحریک انصاف پر پابندی کیلئے سپریم کورٹ میں کیس دائر کریگی۔پاکستان تحریک انصاف پر پابندی سے متعلق پیپلز پارٹی کو اعتماد میں نہیں لیا گیا،وفاقی وزیر عطاء تارڑ نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف پر پابندی لگانے کے بہت واضح شواہد موجود ہیں، آئین حکومت کو ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث جماعت پر پابندی لگانے کا اختیار دیتا ہے۔
وفاقی عطا تارڑ نے کہا تھا کہ حکومت نے سخت ترین ایکشن لینے کا فیصلہ کیا ہے، سابق صدر عارف علوی، پی ٹی آئی کے بانی عمران خان اور ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کے خلاف آرٹیکل سکس (6)کا مقدمہ۔عطاء تارڑ نے کہا کہ 3 افراد کیخلاف وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد ریفرنس سپریم کورٹ کو بھجوایا جائیگا. انکے پاسپورٹ اور شناختی کارڈ بلاک کر دیے جائینگے. پارلیمنٹ سے قرارداد منظور کرائی جائیگی.، وہ دائرہ اختیار میں رہینگے۔ آئین اور قانون کا دائرہ کار انکے خلاف کارروائی مکمل کی جائیگی.