بنوں چھاؤنی پر دہشتگردوں کا حملہ، آٹھ فوجی جوان شہید، دس حملہ ہلاک
بنوں چھاونی پر دھشت گردوں کے حملے اور خودکش دھماکے میں آٹھ پاک فوج کے جوانوں نے شہادت کو گلے لگالیا.آئی ایس پی آر کے مطابق پندرہ جولائی کی صبح دس (10)دھشت گردوں کے گروپ نے بنوں چھاؤنی پر حملہ کیا تاہم اس دوران سیکیورٹی فورسز نے دھشت گردوں کی چھاؤنی میں داخل ہونےکی کوشش ناکام بنا دی جس پر دھشت گردوں نے بارود سے بھری گاڑی چھاؤنی کی دیوار سے ٹکرا دی۔آئی ایس پی آر کا کہنا تھا دھشت گردوں کی جانب سے خودکش دھماکے میں آٹھ بہادر جوانوں نے شہادت کو گلے لگالیا.جبکہ کلیئرنس آپریشن میں سیکیورٹی فورسز نے دھشت گردوں کا مقابلہ کیا
اور فورسز کی بھرپور جوابی کارروائی میں تمام دس (10) دھشت گرد مارے گئے۔ پاک فوج کے ترجمان نے مزید بتایا کہ خودکش دھماکے کے نتیجے میں دیوار کا کچھ حصہ گرگیا اور اس سے ملحقہ انفراسٹرکچر کو بھی نقصان پہنچا، شہید ہونے والوں میں،حوالدار ظلِ حسین ،سپاہی اشفاق حسین، سپاہی سبحان مجید ، نائب صوبیدار محمد شہزاد، ، حوالدار شہزاد احمد، ، سپاہی امتیاز خان، سپاہی ارسلان اسلم اور ایف سی کے لانس نائیک سبز علی شامل ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق شھدا کا تعلق ، ضلع مظفر آباد آزاد کشمیر،ضلع نیلم آزاد کشمیر، ضلع کرک ،ضلع پونچھ آزاد کشمیر، خوشاب، ، ضلع بہاولپور اور لکی مروت سے ہے،
دھشت گردی کی یہ گہناؤنی کارروائی حافظ گل بہادر گروپ نے کی ہے جو افغانستان سے کام کرتا ہے، یہ گروپ ماضی میں بھی پاکستان میں دھشت گردی کی کارروائیوں کیلئے افغان سرزمین استعمال کرتا رہا ہے۔ پاک فوج کے ترجمان کا مزید کہنا ہےکہ افغانستان کی عبوری حکومت ایسے عناصر کیخلاف موثر کارروائی کرے، افغانستان سے آنے والے ان خطرات کے خلاف مناسب سمجھے جانے والے تمام ضروری اقدامات کرینگے.جبکہ مسلح افواج دھشت گردی کی اس لعنت کیخلاف مادر وطن اور اسکی عوام کا دفاع کرتی رہینگے.