وفاقی حکومت ایکسپورٹس کو ساٹھ ارب ڈالر تک بڑھانے کیلئے سر گرم عمل ہے، جام کمال

وفاقی حکومت ایکسپورٹس کو ساٹھ ارب ڈالر تک بڑھانے کیلئے سر گرم عمل ہے، جام کمال

وزیر تجارت جام کمال خان نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت ایکسپورٹس کو ساٹھ (60)ارب ڈالر تک بڑھانے کیلئے سر گرم عمل ہے۔ جام کمال نے وزیر اعظم کیطرف سے تشکیل دی گئی اعلی سطحی کمیٹی کے افتتاحی اجلاس کی صدارت کی جس میں ٹیرف کو درست کرنے پر توجہ مرکوز کی گئی جسکا مقصد 2027-28تک ساٹھ (60) ارب ڈالر کا برآمدی ہدف حاصل کرنا ہے۔کام کی پیچیدگی اور وسیع گنجائش کو تسلیم کرتے ہوئے جام کمال نے اس عمل کو تیز کرنے کیلئے تین ذیلی کمیٹیاں قائم کر دی ۔ ذیلی کمیٹیاں مرکزی کمیٹی کو تفصیلی سفارشات فراہم کرینگی . جو اسکے بعد وزیراعظم کو حتمی رپورٹ پیش کریگی ۔

وزیر تجارت جام کمال نے اس موضوع کی تکنیکی نوعیت اور اسکے ساتھ جامع مشاورت کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ کمیٹی کا بنیادی مقصد3 سال کے عرصے میں ایکسپورٹس کو ساٹھ (60)بلین ڈالر تک لے کے جانا ہے .انہوں نے کہا کہ موضوع کی پیچیدگی کو دیکھتے ہوئے، ہمیں تمام سٹیک ہولڈرز کی بصیرت کو شامل کرنا ہے، ۔اجلاس میں ، وزیر مملکت برائے خزانہ، محصولات اور بجلی علی پرویز ملک ،صنعت و پیداوار کے وزیر رانا تنویر حسین اور نے وزیر تجارت کے نقطہ نظر سے اتفاق کیا۔

انہوں نے مخصوص ٹرمز آف ریفرنسز کو دیکھنے کیلئے مختلف شعبوں کے تکنیکی ماہرین کے ورکنگ گروپس بنانے کی تجویز پیش کی۔کمیٹی کے ٹی او آرز میں موجودہ تجاویز کا جائزہ لینا، مختصر سے طویل مدتی ٹیرف کو درست کرنے کے اقدامات اور برآمدی ہدف تک پہنچنے کیلئے ایک جامع منصوبہ بندی کرنا شامل ہے۔وزارت تجارت اس کمیٹی کے سیکرٹریٹ کے طور پر کام کریگی. جو 2 ہفتوں میں اپنی سفارشات کو حتمی شکل دیگی.

Author

اپنا تبصرہ لکھیں