عوام کو مفت سولر پینل کی فراہمی 14 اگست سے شروع ہو گی

عوام کو مفت سولر پینل کی فراہمی چودہ اگست سے شروع ہو گی

عوام کو مفت سولر پینل کی فراہمی چودہ اگست سے شروع ہو گی

پنجاب میں عوام کو مفت سولر پینل کی فراہمی چودہ اگست سے شروع ہو گی۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے یوم آزادی سے سولر پینل کی تقسیم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، دو سو یونٹ تک استعمال کرنے والے عوام 14 اگست سے مفت سولر پینل حاصل کر سکیں گے۔2سو سے زائد اور5 سو یونٹ تک استعمال کرنیوالے عوام کو سولر پینل دس فیصد معاوضہ کی ادائیگی پر ملینگے 5 سو یونٹ تک بجلی استعمال کرنیوالے عوام کو سولر پینل کی فراہمی کی نوے فیصد رقم پنجاب حکومت ادا کریگی.

اور بلا سود ادائیگی 5 سال میں سولر پینل کی فراہمی بینکوں کے ذریعے ہو گی۔پنجاب حکومت نے سولر پینلز کی فراہمی کی اسکیم کی تمام جزئیات طے کر لیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ سولر پینلز سے عوام کے بجلی بل میں چالیس فیصد کمی ہوگی، انہوں نے کہا کہ عوام کو ریلیف دینا ہی میرا مشن ہے، مشکل حالات ہیں لیکن ہم عوام کیساتھ ہیں اور رہینگے.

Author

اپنا تبصرہ لکھیں