سپیکر قومی اسمبلی سےجرمنی کے پارلیمانی وفد کی ملاقات

سپیکر قومی اسمبلی سےجرمنی کے پارلیمانی وفد کی ملاقات

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے جرمنی کے پارلیمانی وفد نے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات پر اطمینان اور مزید مستحکم بنانیکے عزم کا اظہار کیا گیا۔ سپیکرقومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا کہنا تھا کہ پاکستان جرمنی کیساتھ اپنے دوستانہ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے ۔ دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کیلئے پارلیمانی سفارتکاری انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔دونوں دوست ممالک کے درمیان پارلیمانی وفود کے تبادلوں اور پارلیمانی فرینڈشپ گروپ کے درمیان روابط کے فروغ سے دو طرفہ تعلقات مزید مستحکم ہونگے.جرمنی، پاکستان کا انفرادی طور پر اور یورپ کے تناظر میں اہم اقتصادی شراکت دار ہے

سپیکر قومی اسبملی نے کہا کہ پاکستان میں اقتصادی و سماجی شعبوں میں سرمایہ کاری کے وافر مواقع موجود ہیں۔جرمنی کے سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقعوں سے بھرپور استفادہ حاصل کر سکتے ہیں۔جرمن وفد نے سپیکر قومی اسمبلی کے جرمنی کیلئے خیر سگالی اور تعلقات کو مزید وسعت دینے کی خواہش پر اظہار تشکر کیا ۔ جرمن اراکین پارلیمنٹ کا کہنا تھا کہ جرمنی پاکستان کیساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔جرمنی کی پارلیمان اور حکومت پاکستان کی پائیدار ترقی اور خوشحالی کے حصول کیلئے اپنا تعاون جاری رکھے گی۔ جرمن اراکین پارلیمنٹ نےسپیکر قومی اسمبلی کی دونوں ممالک کی پارلیمانو ں میں رابطوں کو مزید فروغ دینے کی تجویز سے اتفاق کیا ۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں