کسٹمز آپریشنز میں حائل تمام تر غیر ضروری رکاوٹیں دور کی جائیں،شہباز شریف

کسٹمز آپریشنز میں حائل تمام تر غیر ضروری رکاوٹیں دور کی جائیں،شہباز شریف

پرائم منسٹر شہباز شریف کی زیرِ صدارت پاکستان کسٹمز اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے امور سے متعلق اہم اجلاس منعقد ہوا۔پرائم منسٹر شہباز نے کہا کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو میں اصلاحات اور مکمل ڈیجیٹائزیشن ہماری معاشی بقا کامسئلہ ہے، کسٹمز کا شعبہ پاکستان کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے،۔انہوں نے کہا کہ ایف بی آر اور دیگر اداروں میں جاری اصلاحاتی منصوبوں کا تھرڈ پارٹی آڈٹ ہر سطح پر یقینی بنایا جائے، ایف بی آرمیں جاری تمام اصلاحات اور ڈیجیٹائزیشن کے تمام منصوبوں کوایک چھتری تلے لایا جائے۔وزیراعظم نے کہا کہ ایف بی آر انفورسمنٹ کا نظام بہتر کر کے محصولات میں اضافے کو یقینی بنائے، پاکستان کی تمام پورٹس پر کسٹمز آپریشنز کو شفاف اور کرپشن فری بنانے کے بھرپور اقدامات کئے جائیں۔

پرائم منسٹر نے کہا کہ کسٹمز کے نظام میں اصلاحات کے حوالے سے جاری منصوبے کیلئے پروجیکٹ منیجمنٹ یونٹ کا فوری قیام عمل میں لایا جائے، کسٹمز آپریشنز میں حائل تمام تر غیر ضروری رکاوٹیں دور کیں جائیں، کسٹمز ڈیوٹی کے بھرپور نفاذ کے لیے جدید ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت اور آلات کا استعمال کیا جائے،

۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ مِس انوائسنگ کے حوالے سے تمام تر مسائل حل کئے جائیں، پاکستان کی صنعتوں اور مصنوعات کو تحفظ دیں نے کے لیے انڈر انوائیسنگ کا خاتمہ کیا جائے، انفورسمنٹ کے ذریعے کتنا ریونیو اکٹھا ہوا اسکی تفصیلات سے آگاہ کیا جائے۔پرائم منسٹر شہباز کا کہنا تھا کہ کسٹمز کے ویب بیسڈ ون کسٹمز سسٹم کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کروایا جائے ، شپنگ کے شعبے کے آپریشنز کے حوالے سے ریگولیٹری فریم ورک کا قیام عمل میں لایا جائے،۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں