احسن اقبال کا دورہ چین، سی پیک کی سیکورٹی سے متعلق اہم ملاقاتیں متوقع

احسن اقبال کا دورہ چین، سی پیک کی سیکیورٹی سے متعلق اہم ملاقاتیں متوقع

وفاقی وزیر احسن اقبال کل سے چین کا 4 روزہ دورہ کرینگے ، دورے کے دوران چائنہ کوآپریشن ایجنسی کی تقریب میں شرکت سمیت اعلیٰ چینی قیادت سے سی پیک منصوبوں اور پاکستان میں چینی باشندوں کی سیکیورٹی پر گفتگو ہو گی۔سفارتی ذرائع کے مطابق احسن اقبال کل سے چین کا چار روزہ دورہ کرینگے .دورے کے دوران وفاقی وزیر احسن اقبال خصوصی طور پر چائنہ انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ کوآپریشن ایجنسی کی تقریب میں شرکت کرینگے.واضح رہے احسن اقبال کا دورہ چین پاکستان تعلقات میں استحکام سی پیک کی رفتار میں درپیش رکاوٹوں کے خاتمہ کے تناظر میں ہے

دورہ چین کے دوران باہمی ملاقاتوں کے دوران سی پیک انڈسٹریل زونز اور پاکستان میں چینی باشندوں کی سیکورٹی کے امور کو زیر بحث لایا جائیگا۔یہ بھی واضح رہے کہ گزشتہ ماہ چین کے سینیئر وزیر اور دیگر اعلیٰ عہدیداروں نے پاکستان کا دورہ کیا تھا، اس دوران انہوں نے اسحاق ڈار سمیت دیگر عہدیداروں سے ملاقاتوں میں چینی باشندوں کی سیکورٹی سے متعلق بات چیت کی تھی۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں