ملک میں اسٹیبلشمنٹ کی حکومت ہے ، عمران خان

ملک میں اسٹیبلشمنٹ کی حکومت ہے ، عمران خان

عمران خان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے پاکستان کی امید ختم کردی ہے۔کسی کو اس حکومت پر بھروسہ نہیں رہا۔پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے ایک بار پھر اپنے مؤقف کو واضح کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک بچانے کیلئے اسٹیبلشمنٹ کو شفاف انتخابات کروانے ہیں اور ایسا کئے بغیر حالات بہتر نہیں ہوسکے.عمران خان نے مزید کہا کہ پاکستان کو بچانا ہے تو شفاف الیکشن کے علاوہ کوئی راستہ نہیں۔عمران خان نے ملک کی معاشی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ 2021 میں ملک کا قرضہ 2.8 ٹریلین تھا، 4سال میں ملک کے قرضے آٹھ سے نو ٹریلین تک پہنچ گئے، جس غریب کا 2 ہزار بل آتا تھا اب اسکا 10 ہزار بل آتا ہے۔ساری ایلیٹ کے پیسے باہر پڑے ہیں۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ الیکشن میں تاریخی دھاندلی ہوئی ہے۔ چیف جسٹس پاکستان ہمیں انصاف کے لیئے الیکشن کمیشن بھیج رہا ہے۔ سبکو معلوم ہے الیکشن کمیشن نے فراڈ الیکشن کرائے۔
بانی پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ مشکل فیصلے وہ کرتا ہے جس کے پیچھے عوام کھڑی ہے۔قاضی فائز عیسیٰ ہمیں کہہ رہا ہے انٹرا پارٹی الیکشن کیوں نہیں کرائے۔ کیا چیف جسٹس کو نہیں معلوم ہماری ساری پارٹی انڈر گراؤنڈ تھی۔
انہوں نے کہا کہ شفاف الیکشن کیلئے اسٹیبلشمنٹ کو پیچھے ہٹنا پڑیگا۔اسٹیبلشمنٹ نے ملک بچانا ہے تو شفاف الیکشن کی طرف جانا ہوگا۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ آف پاکستان میں ہماری انسانی حقوق اور 8 فروری کی پٹینشز کیوں نہیں سنی جارہی۔کون سی جمہوریت میں ملٹری کورٹس میں سویلین کے ٹرائل ہوتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ مجھے اس طرح ٹریٹ کیا جارہا ہے جیسے میں نے پاکستان میں سب سے بڑی غداری کی ہو۔ جمہوریت اخلاقی رویوں پر چلتی ہے۔ جمہوریت آزادی کا نام ہے،جہاں جمہوریت ازاد ہوتی ہے وہی ملک پرواز کرتا ہے۔
عمران خان نے امریکی کانگریس میں منظور ہونے والی قرارداد کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ کانگریس کہہ رہی ہے پاکستان میں فراڈ الیکشن ہوئے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ میڈیا کو دبانے کیلئے منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔ہمارے دور حکومت میں دہشتگردی کیوں نہیں ہوئی۔
اس موقع پر ایک صحافی نے سوال کیا کہ آپ شفاف انتخابات کیلئے اسٹیبلشمنٹ سے مخاطب ہیں اس کا مطلب آپ اسٹیبلشمنٹ کی طرف ہی دیکھ رہے ہیں؟اس سوال پر عمران خان کا کہنا تھا کہ ملک میں اسٹیبلیشمنٹ کی حکومت ہے ایس آئی ایف سی ملک چلا رہی ہے۔ شہباز شریف کو صرف فیتے کاٹنے کےلیے رکھا گیا ہے۔ ملک میں جمہوریت کی قبر کھودی جا رہی ہے۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں