دو سو 1سے 500 یونٹس والے صارفین کو آسان اقساط پر سولر پینلز ملیں گے

دو سو 1سے 500 یونٹس والے صارفین کو آسان اقساط پر سولر پینلز ملیں گے

روشن گھرانہ اسکیم کے تحت 201 یونٹ سے 500 یونٹ تک کے صارفین کے لیے سولر پینل پروگرام کے لیے حکومت کو ایک منصوبہ پیش کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق شہری 3 ہزار 7 سو روپے سے 6 ہزار 2 سو روپے تک اقساط میں سولر حاصل کر سکیں گے۔ 2 لاکھ 25 ہزار روپے دیئے جائیں گے، 301 سے 400 یونٹ استعمال کرنے والے صارفین کو 3 لاکھ روپے قرض کے طور پر دیے جائیں گے جبکہ 401 سے 500 یونٹ استعمال کرنے والے صارفین کو 3 لاکھ 75 ہزار روپے قرض کے طور پر دیے جائیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ صارفین 25 فیصد رقم خود ادا کرکے حکومت سے یہ قرض لیں گے، قرض کی ماہانہ قسط 3 ہزار 700 روپے سے 6 ہزار 2 سو روپے تک ہوگی۔ واضح رہے کہ 201 یونٹس سے 500 یونٹ تک 4 کروڑ 39 لاکھ صارفین کو یہ قرض دیا جائے گا۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں