عمر ایوب کو گرفتاری سے کس نے بچایا؟ اہم انکشاف

عمر ایوب کو گرفتاری سے کس نے بچایا؟ اہم انکشاف

میانوالی میں قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب کی گرفتاری کے لیے ان کے گھر پر پولیس کے چھاپے کے کیس میں اہم انکشاف ہوا ہے۔ذرائع کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی وجہ سے عمر ایوب گرفتاری سے بچ گئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جب پولیس نے عمر ایوب کے گھر پر چھاپہ مارا تو عمر ایوب نے فوری طور پر سپیکر ایاز صادق کو اطلاع دی۔عمر ایوب کی اطلاع کے بعد ایاز صادق نے پولیس کو ہدایت کی کہ انہیں گرفتار نہ کیا جائے۔سپیکر نے پولیس کو ہدایت کی کہ کسی رکن قومی اسمبلی کو بغیر اجازت گرفتار نہ کیا جائے۔ایاز صادق کی مداخلت کے بعد میانوالی پولیس عمر ایوب کے گھر سے نکل گئی۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں