ٹیکس محصولات میں اضافہ نہ کیا تو یہ آخری آئی ایم ایف پروگرام نہیں ہوگا، وزیر خزانہ
اسلام آباد(م ڈ) وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ اگر ہم اپنے ٹیکس محصولات میں اضافہ نہیں کرتے ہیں تو یہ ہمارا آخری آئی ایم ایف پروگرام نہیں ہوگا۔محمد اورنگزیب نے برطانوی جریدے فنانشل ٹائمز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ حکومت رواں ماہ IMFکےساتھ اسٹاف لیول معاہدے تک پہنچنے کیلئے پر ا±مید ہے، تاہم اگر ہم اپنے ٹیکس محصولات میں اضافہ نہیں کرتے ہیں
تو یہ ہمارا آخری آئی ایم ایف پروگرام نہیں وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے آئی ایم ایف کے ساتھ ہونے والے اس معاہدے کا تخمینہ چھ سے 8 ارب ڈالر لگایا وفاقی وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ جب تک معیشت درآمدات پر مبنی رہے گی، ہمارے پاس ڈالر ختم ہوتے رہیں گے، پاکستان کا انحصار درآمدات پر ہے جس کے باعث قرض کی ادائیگی کے لیے مزید قرض لینا پڑتا ہے۔