پاکستان آرمی پروموشن بورڈ نے 22 بریگیڈیئرز کو میجر جنرل کے عہدے پر ترقی دیدی.یہ فیصلہ جنرل ہیڈ کوارٹرز میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت منعقدہ بورڈ کے اجلاس میں کیا گیا۔اعلیٰ عہدوں پر ترقی پانیوالے نو بریگیڈیئرز کا تعلق،ایئر ڈیفنس، ایوی ایشن ، آرمڈ کور، آرٹلری، ، کور آف ملٹری انٹیلی جنس اور ای ایم ای سے تھا جب کہ تیرہ(13) بریگیڈیئرز کا تعلق انفنٹری سے تھا۔ترقی پانے والوں میں، بریگیڈیئر عثمان کیانی، بریگیڈیئر عدنان سلطان ، بریگیڈیئر یحییٰ عثمان، بریگیڈیئر عثمان اقبال، بریگیڈیئر عمران سرتاج، بریگیڈیئر جولیان، بریگیڈیئر سعید انور، بریگیڈیئر عتیق اور بریگیڈیئر عرفان رامے شامل ہیں۔انفنٹری سے ترقی پانے والوں میں، بریگیڈیئر احمد جواد، بریگیڈیئر تجدید، بریگیڈیئر بلال سرفراز، بریگیڈیئر مہر عمر، بریگیڈیئر امتیاز گیلانی ،، بریگیڈیئر فیصل سعود،بریگیڈیئر خرم شبیر،بریگیڈیئر عابد مظہر، بریگیڈیئر شہریار قریشی، بریگیڈیئر شہریار منیر،، بریگیڈیئر امجد عزیز ،بریگیڈیئر ذوالفقار شاہین اور بریگیڈیئر عادل افتخار شامل ہیں۔