پٹرولیم و گیس کی تلاش و پیداواری کمپنیوں کا پاکستان میں پانچ ارب ڈالر سرمایہ کاری کا اعلان
گیس اور پٹرولیم کی پیداواری و تلاش کمپنیوں نے پاکستان میں تین سال کے دوران پانچ ارب ڈالر سرمایہ کاری کا فیصلہ کر لیا ۔ وزیراعظم سے ملاقات میں پٹرولیم اور گیس کی تلاش و پیداواری کمپنیوں نے پاکستان میں آئندہ 3 سال میں پانچ ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔غیرملکی و ملکی پٹرولیم،گیس کی تلاش،پیداواری شعبے سے تعلق رکھنے والے وفد نے شہباز شریف کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا۔سرمایہ کاروں کے وفد نے کہا ہے کہ آپ پہلے وزیراعظم ہیں جو سنجیدگی سے اس شعبے پر توجہ دے رہے ہیں،
مشاورتی عمل کاحصہ بنانے اور مسائل سننے،انکا حل ڈھونڈنے پر وزیراعظم کے مشکور ہیں۔شرکاء کو دوران بریفنگ بتایا گیا کہ آئندہ تین سالوں میں پٹرولیم، گیس کی تلاش کے لیے 2سو 40 جگہ کھدائی کی جائیگی.، وزیراعظم نے پٹرولیم، گیس کی تلاش وپیداواری کمپنیوں کوآف شور ذخائر ڈھونڈنے کی دعوت دیدی .اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان تیل اورگیس کی درآمدپرہرسال اربوں ڈالر خرچ کرتا ہے، مقامی ذخائرکی پیداوار سے پاکستان کاقیمتی زرمبادلہ بچے گا اور عام آدمی کیلئے ایندھن اورگیس سستی ہوگی .پاکستان میں مقامی سطح پر تیل،گیس کے ذخائر کی تلاش اولین ترجیح ہے،