تحریک انصاف کا اسلام آباد جلسہ ملتوی کرنیکا اعلان،وجہ سامنے آگئی

تحریک انصاف کا اسلام آباد جلسہ ملتوی کرنیکا اعلان،وجہ سامنے آگئی

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف جلسے کا اجازت نامہ معطل کرنیکی وجہ سامنے آ گئی، جلسے کا نوٹیفکیشن معطل کرنیکاا آرڈر چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندہاوا کیطرف سے جاری کیا گیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق مقامی افراد کی شکایت اور سیکورٹی اداروں کی رپورٹ پر جلسے کا نوٹیفکیشن معطل کیا گیا ہے،پولیس نے تصدیق کی ہے کہ تین جولائی کو بھاری مقدار میں اسلحہ اور بارود برآمد ہوا، سنگجانی اور ترنول کے علاقوں میں انٹیلیجنس بنیاد پرتاحال کارروائیاں جاری ہیں۔اس حوالے سے اسلام آباد کے چیف کمشنر کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں تین جولائی 2024ء کو ہتھیاروں کا زخیرہ ملا ہے، محرم ا لحرام کے باعث جلسہ محفوظ بنانے کیلئے سیکیورٹی اداروں کی افرادی قوت دستیاب نہیں۔

اسلام آباد کے چیف کمشنر نے کہا کہ سیکورٹی ایجنسیوں کیجانب سے سیکیورٹی الرٹ جاری کئے گئے، سیکیورٹی الرٹ کے مطابق محرم الحرام کے دوران دھشتگرد کارروائیوں کے خطرات لاحق ہیں۔چیف کمشنراسلام آباد کا کہنا ہے کہ ہ ترنول کا علاقہ گنجان آباد ہے اور ہوائی اڈے، جی ٹی روڈ اور موٹر وے تک رسائی کا اہم مقام ہے۔ واضح رہے کہ اس معاملے پر پاکستان تحریک انصاف نے عدالت سے رجوع کر لیا ہے اور اپنا جلسہ بھی منسوخ کر دیا ،پاکستان تحریک اںصاف جلسے کے بارے میں عدالتی فیصلے کے بعد اعلان کیا جائیگا، پی ٹی آئی نے اسلام آباد میں آج ہونے والا جلسہ ملتوی کرنے کا اعلان کر دیا۔چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے پریس کانفرنس کیا اور کہا کہ پارٹی کی سیاسی کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ آج جلسہ ملتوی کر رہے ہیں، اب جلسہ یوم عاشور کے بعد ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ قانون کا سہارا لیا ہے ، جلسے کی اجازت نہ دینے کے خلاف ہم نے ھائیکورٹ میں پٹیشن دائر کی ہے،

ہمارے ورکرز جلسے کے لیے پرامید تھے، ہمارا جلسہ قانون کی سربلندی کے لیے تھا۔انہوں نے کہا کہ عدالت کے حکم کے بعد ڈی سی نے جلسے کا نوٹیفکیشن دیا، ھائیکورٹ کی ہدایت پر ہونے والے نوٹیفکیشن کو معطل کرنے کا اختیار ڈپٹی کمشنر کے پاس نہیں۔انہوں نے کہا کہ جس لیٹر کو بنیاد بنا کر نوٹیفکیشن معطل کیا گیا اس لیٹر کو ھائیکورٹ میں پیش کرنا چاہیئے تھا۔چیئر مین پی ٹی آئی گوہر کا کہنا تھا کہ آئین اور قانون کی بالا دستی کیلئے ہم سب کوشش کر رہے ہیں . عمران خان کے بغیر کوئی سیاسی عمل مکمل نہیں ہو سکتا،۔عمر ایوب نے کہا کہ آج کے جلسے میں اسلام آباد انتظامیہ نے اجازت دے رکھی تھی، رات پولیس آئی اور جلسے کا علاقہ سیل کر دیا۔اس موقع پرپی ٹی آئی رہنماء عمر ایوب نے کہا کہ ڈی سی اسلام آباد نے آرڈر پر دستخط کئے تھے، عدالت کے احکامات کے باوجود رات گئے جلسے کا سامان اٹھایا، خود ہی ترنول کی جگہ ہمیں جلسے کیلئے دی تھی، پی ٹی آئی کارکنان کے ڈر سے این او سی معطل کیا۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں