وزیراعظم شہباز شریف پاکستانی وفد کے ہمراہ تاجکستان کے دو روزہ دورے پر دوشنبہ پہنچ گئے
وزیراعظم پاکستانی وفد کے ہمراہ تاجکستان کے دو روزہ دورے پر دوشنبہ پہنچ گئے. دوشنبہ ائیرپورٹ پر تاجک شہباز شریف عزت مآب قاہر رسول زادہ، تاجک وزیر توانائی و آبی وسائل دلیر جمعہ، تاجک نائب وزیر خارجہ فرخ شریف زادہ، دوشنبہ کے مئیر جمشید تبر زادہ اور پاکستان میں تاجکستان کے سفیر یوسف شریف زادہ، تاجکستان میں پاکستان کے سفیر محمد سعید سرور اور اعلی سرکاری و سفارتی اہلکاروں نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کا استقبال کیا.
دوشنبہ ائیرپورٹ پر وزیراعظم سے تاجک وزیراعظم عزت مآب قاہر رسول زادہ کی ملاقات , شہباز شریف کی دوشنبہ میں اسماعیل سامانی کی یادگار پر آمد, شہباز شریف نے اسماعیل سامانی کی یادگار پر پھولوں کا گلدستہ رکھا. اسماعیل سامانی وسط ایشیا کی تاریخ شخصیت اور تاجکستان کا قومی ہیرو ہے جس نے نویں اور دسویں صدی میں تاجکستان اور خراسان کے علاقے پر حکومت کی اور تاجک قوم کو تاریخ ساز ترقی کی راہ پر گامزن کیا.