شہباز شریف کا دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر جوانوں کو خراج تحسین پیش

شہباز شریف کا دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر جوانوں کو خراج تحسین پیش

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے تیراہ، ضلع خیبر اور لکی مروت میں دہشت گردوں کیخلاف کامیاب آپریشن پر پاک فوج کے افسران و جوانوں کی پزیرائی کی .سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے نو عسکریت پسندوں ، بشمول خطرناک و انتہائی مطلوب دہشت گردوں، کو جہنم واصل کیا جس پر پوری قوم کو اپنے جوانوں پر فخر ہے.مزید تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کی پوری قوم ملک کو دہشت گروں کی عفریت سے پاک کرنے کے لیے افواجِ پاکستان کے بہادر جوانوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے. پاکستان کے محافظوں کا ملک میں امن کے قیام کیلئے غیر متزلزل عزم لائقِ تحسین ہے.

خیبر پختونخوا: دو آپریشنز میں9عسکریت پسند جان سے گئے

Author

اپنا تبصرہ لکھیں