خیبر پختونخوا: دو آپریشنز میں9عسکریت پسند جان سے گئے

خیبر پختونخوا: دو آپریشنز میں9عسکریت پسند جان سے گئے

آئی ایس پی آر کے مطابق پیر کو کے پی میں سیکیورٹی فورسز کے 2الگ الگ آپریشنز میں 9 عسکریت پسند جان سے گئے۔ آئی ایس پی آر نےاپنے ایک بیان میں کہا کہ ’ایک انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن خیبر میں علاقہ تیراہ کے عام علاقے میں کیا گیا۔بیان میں بتایا گیا کہ جان سے جانے والے دہشتگرد علاقے میں دہشتگردی کی متعدد کارروائیوں میں سرگرم تھے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مطلوب تھے۔

پہلے آپریشن میں شدت پسند کمانڈر نجیب عرف عبدالرحمٰن اور کمانڈر اشفاق عرف معاویہ سمیت سات دوسرے عسکریت پسند سیکیورٹی فورسز کیساتھ مقابلے میں جان سے گئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق کے پی کے ضلع لکی مروت میں کئے گئے ایک دوسرے آپریشن میں سیکیورٹی فورسز نے عسکریت پسندوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا، جسکے نتیجے میں 2 عسکریت پسند جان سے گئے.بیان میں کہا گیا کہ علاقے میں پائے جانے والے کسی بھی عسکریت پسند کو ختم کرنے کیلئے کارروائیاں جا ری ہیں

کیوں کہ سیکیورٹی فورسز ملک سے عسکریت پسندی گردی کی لعنت کو ختم کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔۔بیان میں مزید کہا گیا کہ ہلاک ہونے والے دہشتگردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں