دس ماہ کے دوران پاکستانی 54 کروڑ ڈالرسے زائد کی چائے پی گئے
دس مہینے کے دوران پاکستانی 54 کروڑ ڈالرسے زائد کی چائے پی گئے۔ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی باشندوں نے معاشی مسائل کے باوجود گزشتہ دس ماہ میں 54 کروڑ 74 لاکھ ڈالر پتی کی درآمد پر خرچ کر ڈالے، جو پچھلے مالی سال کے مقابلے میں سترہ(17) فیصد زائد ہے۔پچھلے مالی سال کے دس ماہ میں پاکستانیوں نے 46 کروڑ 76 لاکھ ڈالر مالیت کی چائے درآمد کی تھی،رپورٹ کے مطابق اس سال دس ماہ میں 15 فیصد اضافے سے دو لاکھ 19 ہزار 66 ٹن چائے درآمد ہوئی۔گزشتہ مالی سال دس ماہ میں ایک لاکھ 90 ہزار 830 ٹن چائے درآمد کی گئی تھی،رواں سال مارچ کے مقابلے میں اپریل میں چائے کی درآمد میں دس فیصد کمی ہوئی۔اپریل میں پانچ کروڑ 22 لاکھ ڈالر مالیت کی چائے درآمد کی گئی جب کہ مارچ میں 5 کروڑ 85 لاکھ ڈالر مالیت کی چائے درآمد کی گئی تھی۔