سیاحوں کے لیے راولپنڈی سے مری تک گلاس ٹرین چلانے کی منظوری
پنجاب کے حکومت نے راولپنڈی سے مری تک ٹورسٹ گلاس ٹرین منصوبے کی منظور دیدی.وزیر اعلیٰ کے پنجاب مریم نواز اورصدر مسلم لیگ ن نواز شریف کی زیر صدارت پانچ گھنٹے طویل اجلاس ہوا جس میں سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگ زیب نے مری ڈیولپمنٹ منصوبے پر تفصیلی بریفنگ دی۔اجلاس میں راولپنڈی تا مری ٹورسٹ گلاس ٹرین کے لیے انٹرنیشنل کنسلٹنٹ کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا گیا، ساتھ ہی مری سمیت ہر شہر ، علاقے اور تاریخی عمارات کے قدیمی نام بحال کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔
اجلاس میں مری ڈیولپمنٹ پلان، بیوٹی فکیشن، ٹرانسپورٹ، تعمیر وبحالی کے پراجیکٹس اور راولپنڈی تا مری ٹورسٹ گلاس ٹرین پراجیکٹ کی منظوری دیدی گئی .اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ مال روڈ پر قدرتی مناظر میں حائل بلند ہائی رائز ہوٹل کی عمارتیں ختم کی جائینگی.، مری کے مشہور جی پی او چوک سے ہوٹل متبادل مقام پر منتقل ہونگے اور قدیمی عمارتوں پر یکساں صورت اور کلر اسکیم نافذ کی جائیگی.مزید برآں مری میں تعمیرات کیلئے بلڈنگ قوانین میں ترمیم کی منظوری کا اختیار صوبائی سطح پر منتقل کرنے کی منظوری بھی دی گئی۔اجلاس میں مال روڈ پر قدیمی عمارتوں کی یکساں صورت، سائن اور کلر اسکیم نافذ کرنے کی ہدایت کی گئی۔