پی ٹی آئی کو بڑا دھچکہ،اہم رکن مستعفی

پی ٹی آئی کو بڑا دھچکہ،اہم رکن مستعفی

پی ٹی آئی کو بڑا دھچکہ،اہم رکن مستعفی

جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی عمر ایوب نے اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے۔ پی ٹی آئی رہنماء نے چیئرمین مرکزی فنانس بورڈ پی ٹی آئی کے عہدے سے بھی استعفیٰ یدیا ہے۔ عمر ایوب نے سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف کے عہدے سے مستعفی ہونے کا خط ٹوئٹ کر دیا۔ پی ٹی آئی رہنماء نے عمران خان کے نام خط تحریر کیا۔ پی ٹی آئی رہنماء عمر ایوب کا کہنا ہے کہ مئی 2023ء سے پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل کے طور پر خدمات انجام دینا باعث اعزاز رہا، بےحد مشکور ہوں کہ آپ نے مجھ پر اعتماد کیا۔عمرایوب نے کہا کہ پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی جماعت کے سیکرٹری جنرل کی حیثیت سے خدمات کا موقع دیا گیا۔



رہنماء پی ٹی آئی عمر ایوب نے مزید لکھا ہے کہ شاندار سپورٹ پر شبلی فراز، تنظیمی ممبران اور کورکمیٹی کا شکرگزار ہوں۔ عمر ایوب کا کہنا ہے کہ عہدے کیساتھ انصاف نہیں کرسکتا، مجھے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کے طور پر بھی نامزد کیا گیا، دونوں عہدے پوری توجہ کے متقاضی ہیں۔ عمران خان کے نام استعفے کے متن میں رہنماء پی ٹی آئی عمر ایوب کا کہنا ہے کہ پارٹی ڈھانچے کو منظم کرنے کیلئے سیکرٹری جنرل کا عہدہ کسی اور کو دیا جائے،چیئرمین سینٹرل فنانس بورڈ پی ٹی آئی اور سیکرٹری جنرل کے عہدے سے مستعفی ہورہاہوں ، کارکن کی حیثیت سے پاکستان تحریک انصاف کیلئے کام کرتا رہونگا۔ عمر ایوب کے استعفے پر بائیس(22) جون 2024ء کی تاریخ درج ہے۔

کوئٹہ،پولیس اہلکار پر تشدد کرنے والا ایم پی اے کا بھتیجا گرفتار

ڈیزل اور پٹرول کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان

ناخنوں کو کیسے خوبصورت بنائیں؟

Author

اپنا تبصرہ لکھیں