پاک چین دوستی اقوام عالم کیلئے مثال ہے، محسن نقوی
وفاقی وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ پاکستان چین دوستی اقوام عالم کے لیے مثال ہے، چینی شہریوں کی سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے ہیں۔ محسن نقوی نے پیپلز ری پبلک آف چائنہ کے ہم منصب کیو آئی یانجن سے اہم ملاقات کی، ملاقات نیویارک میں اقوام متحدہ کے پیپلز ری پبلک آف چائنہ کے مشن آفس میں ہوئی۔ملاقات کے دوران پاکستان چین تعلقات اور سکیورٹی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور چین کے تعاون کے حوالے سے گفتگوہوئی، ٹریننگ اور جدید آلات و ٹیکنالوجی کے استعمال کے بارے بھی گفتگو کی گئی۔چین پاکستانی قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ٹریننگ و استعدادکار بڑھانے کے لئے بھرپور تعاون کریگا۔کیو آئی یانجن نے کہا کہ پاکستان چین ہر موسم کے دوست ہیں، دونوں کی دوستی فولاد سے زیادہ مضبوط ہے۔
پیپلز ری پبلک آف چائنہ کے ہم منصب کیوائی یانجن نے اسلام آباد میں چینی شہریوں اور غیر ملکیوں اور کی حفاظت کے لیے ایس پی یو کے قیام کے اقدامات کو سراہا اور ایس پی یو کی ٹریننگ اور دیگر امور میں بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔پیپلز ری پبلک آف چائنہ کے ہم منصب نے وزیر داخلہ محسن نقوی کو ستمبر میں چائنہ میں ہونے والی گلوبل سکیورٹی فورم میں شرکت کی دعوت دیدی۔ اور وزیر داخلہ محسن نے قبول کیااور کیوآئی یانجن کا شکریہ ادا کیا۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے پیپلز ری پبلک آف چائنہ کے ہم منصب کو پاکستان کے دورے کی بھی دعوت دی۔
اس موقع پر محسن نقوی نے داسو میں پیش آنے والے افسوسناک واقعہ پر ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کیا، پیپلز ری پبلک آف چائنہ کے ہم منصب کیوآئی یانجن نے کہا کہ پاکستانی اداروں نے محنت اور پروفیشنل انداز میں اس کیس کو ٹریس کیا۔وزیر داخلہ نے کہا کہ پیپلز ری پبلک آف چائنہ کی وزارت داخلہ کا ایڈوائزی گروپ جلد پاکستان کا دورہ کریگا، پاک چین دوستی اقوام عالم کیلئے مثال ہے، چینی شہریوں کی سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے ہیں۔چین سے دوستی پر ہم سب کو فخر ہے،