مری میں 30 طلباء کو فوڈ پوائزننگ، تمام کی حالت خطرے سے باہر
کالر کے مطابق نیو مری بازار میں مدرسے کے دو بچے بیمار ہیں، جلدی سے ایمبولینس بھیج دیں۔ نیو مری کی پوائنٹ سے کال موصول ہوتے ہی موٹر بائیک فوراً بھیج دیا گیا، ساتھ ہی ایمبولینسز کو بھی بھیجا گیا۔ ابتدائی معلومات کے مطابق بچے فوڈ پوائزننگ کا شکار ہوئے۔ سٹاف نے موقع پر پہنچ کر بتایا کہ مجموعی طور پر 30 بچے ہیں جو مدرسے میں زیر تعلیم تھے۔ ریسکیو 1122 نے 08 بچوں کو قریبی پرائیویٹ کلینک میں منتقل کیا، 24 بچوں کو پرائیویٹ گاڑی میں نیو مری پرائیویٹ کلینک منتقل کیا گیا۔ بعد ازاں تمام بچوں کو مدرسہ انتظامیہ اور پولیس کے کہنے پر سول ہسپتال مری منتقل کر دیا گیا۔