افغان طالبان کی اپنی کرکٹ ٹیم کو ویڈیو کال
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے 52 ویں میچ میں جہان افغانستان نے بنگلہ دیش کو ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی ہے، تاہم اس فتح کیساتھ ہی افغانستان کی ٹیم بھی وائرل ہوگئی ہے۔سوشل میڈیا پر افغان کرکٹ ٹیم کے کپتان راشد خان اور افغان طالبان کے درمیان ویڈیو کال پر رابطہ ہوا ہے۔ افغانستان کے وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی کی جانب سے راشد خان کو ویڈیو کال میں راشد خان کو مبارکباد دی گئی ہے۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 میں افغانستان کی جانب سے بہترین کارکردگی میں طالبان حکومت بھی خوش دکھائی دے رہی ہے۔
دوسری جانب ویڈیو کال میں پہلے تو دونوں شخصیات کی جانب سے ایک دوسرے کو سلام کہا گیا اور پھر مبارکباد بھی دی گئی، جبکہ وزیر خارجہ کی جانب سے سیمی فائنل میں بہترین کارکردگی پر راشد خان سمیت ٹیم کی تعریف بھی کی۔یہی وجہ ہے کہ کرکٹ کے خلاف رہنے والے افغان طالبان اب اپنے ہی کھلاڑیوں کو سپورٹ کرتے بھی دکھائی دے رہے ہیں۔واضح رہے اس سے قبل معروف افغان کھلاڑی راشد خان 4 سال بعد وطن 19 مئی 2024 کو واپس لوٹ آئے ہیں، راشد خان گزشتہ 4 سال تک افغانستان سے باہر تھے۔جب کہ کابل ایئر پورٹ پر کھلاڑی کا پرتپاک استقبال کیا گیا ہے، جہاں کرکٹ بورڈ کے ممبران بھی موجود تھے۔