حب پمپنگ سٹیشن پر بجلی کا بریک ڈاؤن

حب پمپنگ سٹیشن پر بجلی کا بریک ڈاؤن

کے الیکٹرک کی جانب سے حب پمپنگ سٹیشن پر بجلی کی اچانک بریک ڈاؤن سے 66 انچ کی لائن پھٹ گئی ہے.ترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق حکام نے حب پمپنگ سٹیشن پہنچ کر متاثرہ لائن کا معائنہ کیا، سی او او واٹر کارپوریشن نے متاثرہ لائن کی بحالی کا کام جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے، لائن متاثر ہونے سے ضلع غربی اور ضلع کیماڑی کے کچھ علاقے متاثر ہونگے.ترجمان کا کہنا ہے کہ شہر کو دھابیجی پمپنگ سٹیشن سے معمول کے مطابق پانی کی فراہمی جاری ہے

سوئی سدرن کا اپنے صارفین کی سہولت کیلئے ایک اور قدم

جب کہ حب پمپنگ سے شہر کو پانی کی فراہمی عارضی طور پر معطل رہیگی.واٹر کارپوریشن کے ترجمان کے مطابق شہر کو 6 سو 50 ایم جی ڈی پانی میں سے 80 ایم جی ڈی پانی کی کمی کا سامنا ہوگا، واٹر کارپوریشن کے کرش پلانٹ ون اور کرش پلانٹ ٹو ہائیڈرنٹس عارضی طور پر بند رئینگے، کرش پلانٹ ون اور کرش پلانٹ ٹو ہائیڈرنٹس پر آن لائن ٹینکرز سروس بھی معطل رہیگی.چیف انجینئر واٹر کارپوریشن کا کہنا ہے کہ متاثر لائن کا مرمتی کام اگلے چوبیس گھنٹوں میں مکمل کر لیا جائیگا.

Author

اپنا تبصرہ لکھیں