آئی ایم ایف نے بجٹ میں سخت معاشی فیصلوں کو خوش آئند قرار دیدیا

آئی ایم ایف نے بجٹ میں سخت معاشی فیصلوں کو خوش آئند قرار دیدیا

آئی ایم ایف کے درمیان ورچول مذاکرات میں مثبت پیشرفت سامنے آئی ہے۔ آئی ایم ایف نے پاکستان کے اس بار کے  بجٹ میں  بہت سخت معاشی فیصلوں کو خوش آئند قرار دیدیا اور آئی ایم ایف نے بجٹ کی منظوری میں سیاسی جماعتوں کے مثبت کردار کی بھی تعریف کی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے معیشت کی بہتری کے لیے ٹیکس کی چھوٹ محدود کرنے کو بھی سراہا ہے، آئی ایم ایف کا وفد جون کے آخری ہفتے میں پاکستان پہنچ سکتا ہے۔

آئی ایم ایف کا وفد نئے قرض پروگرام پر بات چیت کیلئے پاکستان آئیگا، پاکستان نے نئے پروگرام سے قبل پیشگی شرائط پر عمل درآمد کیا ہے، پاکستان نے نئے قرض پروگرام سے قبل پیشگی بیشتر اہداف حاصل کرنے میں پیشرفت کی ہے۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کو توقع ہے کہ آئندہ مالی سال کا بجٹ 28 یا 29 جون تک منظور ہو جائیگا.

Author

اپنا تبصرہ لکھیں