پاکستان میں نئی سیاسی پارٹی کی تشکیل، نام اور جھنڈا منظر عام پر آگیا
پاکستان میں نئی سیاسی پارٹی کا نام اور جھنڈا منظر عام پر آگیا، مفتاح اسماعیل اور شاہد خاقان کی نئی پارٹی کا نام عوام پاکستان پارٹی ہوگا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان میں نئی سیاسی پارٹی تشکیل دیدی گئی ، اس حوالے سے مفتاح اسماعیل نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو میں بتایا کہ 6 جولائی کو نئی پارٹی کا اعلان کرینگے، شاہد خاقان عباسی نئی پارٹی کے کنوینر ہونگے.نئی پارٹی کا نام اور جھنڈا بھی منظر عام پر آگیا ہے ، مفتاح اسماعیل اور شاہد خاقان کی نئی پارٹی کا نام عوام پاکستان پارٹی ہوگا۔
ابتدائی طور پر 20 رکنی آرگنائزنگ کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، آرگنائزنگ کمیٹی چھ ماہ تک کام کرے گی، آرگنائزنگ کمیٹی کے کنوینیر شاہد خاقان عباسی جبکہ سیکریٹری مفتاح اسماعیل ہونگے.وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ سیاسی لوگ ہیں ، سیاسی رہنمائوں سے رابطے اور ملاقاتیں ہوتی رہتی ہیں، محمود مولوی ، عمران اسماعیل ، رضا ہارون ، عشرت العباد سے رابطے اور ملاقاتیں ہوئیں ، عشرت العباد کو اپنا بھائی سمجھتا ہوں۔کسی کو پارٹی میں شمولیت کی دعوت نہیں دی ،
ماہانہ 3سویونٹ سے زائد بجلی استعمال کرنے والے صارفین کیلئے بڑی خبر آگئی
جسکو آنا ہے وہ آئیگا، ہم نے الیکٹیبلز یا پکڑ دھکڑ کی سیاست نہیں کرنی، ہم نان الیکٹیبلز کی سیاست کرینگے ، نئے چہرے سامنے لائینگے۔نئی پارٹی کی آرگنائزنگ کمیٹی میں بڑے بڑے نام شامل ہیں، جن میں سردار مہتاب عباسی ، سینیٹر جاوید عباسی ، ایم کیو ایم کے سابق رکن قومی اسمبلی شیخ صلاح الدین، سابق رکن قومی اسمبلی فیصل آباد سے رانا زاہد توفیق ، پنجاب کے سابق صوبائی وزیر ذعیم قادری بھی شامل ہیں۔اسکے علاوہ تحریک انصاف کے معروف جرنلسٹ معیزجعفری ڈاکٹر ظفر مرزا، عمیر اللہ والا سمیرا خان ،ڈاکٹر طارق بنوری، ،ایڈووکیٹ ڈاکٹر طارق چیمہ ، بھی آرگنائزنگ کمیٹی کا حصہ ہیں۔