ماہانہ 3سویونٹ سے زائد بجلی استعمال کرنے والے صارفین کیلئے بڑی خبر آگئی
اسلام آباد(ویب ڈیسک) ماہانہ تین سو یونٹ سے زائد بجلی استعمال کرنے والے صارفین کیلئے اہم خبر آگئی۔تفصیلات کے مطابق بھاری بجلی کے بلوں اور لوڈ شیڈنگ سے پریشان عوام کو ایک اور جھٹکا دینے کی تیاری کرلی گئی۔1 جولائی سے گھریلوبجلی صارفین کے لیے 1 ہزارروپے تک فکسڈ چارجز کی تجویز سامنے آئی ہے۔نیپرا نے فکسڈ چارجز کی تجاویز وفاقی حکومت کوبھجوا دیں، تجاویز سے متعلق حتمی فیصلہ وفاقی حکومت کریگی
نیپرا ذرائع نے بتایا ہے کہ مجوزہ چارجز بجلی کے اوسط بنیادی ٹیرف پانچ روپے 72 پیسے فی یونٹ میں شامل ہیں، نیپرا 5 روپے 72 پیسے فی یونٹ کا فیصلہ وفاقی حکومت کوبھجواچکا ہے۔گھریلوصارفین کے ٹیرف میں پہلے یہ چارجز نہیں تھے، اب ماہانہ 301 سے 400 یونٹ استعمال پر 200 روپے چارجز لگینگےماہانہ401 سے 500 یونٹ بجلی استعمال پر 400 روپے ، ماہانہ 601 سے 700یونٹ استعمال پر 800روپے اور ماہانہ 700 یونٹ سے زیادہ استعمال پر ایک ہزار روپے چارجز ہوں گے.تمام فکسڈ چارجز بجلی کے بنیادی ٹیرف کا حصہ ہیں ، بجلی کےبنیادی ٹیرف کاحتمی فیصلہ وفاقی حکومت کی درخواست آنے کے بعد ہوگا۔