عیدالاضحیٰ پر 5سو ارب روپے مالیت کے جانور قربان
پاکستان بھر میں رواں سال عید الاضحیٰ پر 5سو ارب روپے مالیت کے 68 لاکھ سے زائد مویشیوں کی قربانی کی گئی .پاکستان ٹینرز ایسوسی ایشن (پی ٹی اے) کی طرف سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق اس سال عیدالاضحیٰ کے تین دنوں سے متعلق رپورٹ جاری کی گئی ہے۔
پاکستان بھر میں 29 لاکھ گائے، 33 لاکھ بکرے اور 3 لاکھ 85 ہزار دنبے قربان کیے گئے ہیں۔رکن سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی پی ٹی اے آغا سیدین نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ پاکستان میں 98 ہزار اونٹوں جبکہ ایک لاکھ 65 ہزار کے قریب بھینسے بھی سنتِ ابراہیمی کی ادائیگی کیلئے ذبح کیے گئے ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ قربانی کے جانوروں کی ٹوٹل مالیت 5 سو ارب روپے سے زائد بنتی ہے۔،اور قربانی کے جانوروں کی کھالوں کی مالیت کا تقریباً 8.5 ارب روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔دوسری طرف پی ٹی اے نے مزید بتایا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث سخت گرمی سے چالیس فیصد کھالیں ضائع ہونے کا خدشہ ہے۔ عید پر قربانی کے جانوروں سے لیدر انڈسٹری کی بیس(20) فیصد طلب پوری ہوتی ہے، رواں سال ملنے والی کھالیں بیس(20) فیصد سے بھی کم طلب پوری کرینگی