ای آفس پر منتقلی سے ملکی خزانے کے اربوں روپے بچائے جا سکیں گے، شہباز شریف
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ای آفس پرمنتقلی سے ملکی خزانے کے اربوں روپے بچائے جاسکیں گے، کاغذ کا استعمال کم سے کم ہونے سے ماحول پر بھی مثبت اثرات مرتب ہونگے۔شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی حکومت کی وزارتوں اوراداروں کو الیکٹرانک آفس پرمنتقل کرنے کے حوالے سے اہم جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اس اجلاس کے دوران وزیراعظم کا کہنا تھا کہ الیکٹرنک آفس کے استعمال کا اصل مقصد حکومتی نظام میں شفافیت اور عوام کو بہترین سروسز کی فراہمی ہے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کاغذکے استعمال کم سے کم ہونے سے ماحول پر بھی مثبت اثرات مرتب ہونگے۔، ای- آفس پرمنتقلی سے ملکی خزانے کے اربوں روپے بچائے جاسکیں گے۔ ای آفس کو استعمال میںمحفوظ اور آسان بنایا جائے۔شہباز شریف نے چینی کمپنی ہواوے کے ساتھ تعاون کے معاہدے کے حوالے سے امورپرپیشرفت تیزکرنے کی ہدایت کردی۔ اجلاس کو ای آفس کے نظام اور اس کے نفاذ اور اصلاحات پر پیش رفت کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ ای آفس کے نفاذ کی کامیابی جانچنے کے حوالے سے کی، پرفارمینس انڈیکیٹرز ترتیب دیئے جا رہے ہیں، نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کی اوورہالنگ پر کام کا آغاز ہو چکا ہے۔