ہائبرڈ گاڑیوں کی درآمد پر کسٹم ڈیوٹی میں چھوٹ ختم
وفاقی حکومت نے مالی سال 25-2024 کے بجٹ میں ہائبرڈ اور لگژری الیکٹرک گاڑیوں کی درآمد پر دی جانے والی رعایت ختم کر دی ہے،بجٹ دستاویز کے مطابق نئی ٹیکنالوجی کی بدولت ہائی برڈ اور عام گاڑیوں کے درمیان قیمتوں میں بہت زیادہ فرق کی وجہ سے ہائی برڈ گاڑیوں کی درآمد پر کسٹم ڈیوٹی میں 2013 میں رعایت دی گئی تھی۔بجٹ دستاویز میں کہا گیا ہے کہ اس وقت دونوں قسم کی گاڑیوں کی قیمتوں کے درمیان فرق کم ہوچکا ہے اور مقامی طور پر ہائی برڈ گاڑیوں کی تیاری شروع ہوچکی ہے
اس لئے مقامی صنعت کو فروغ دینے کیلئے یہ رعایت اب واپس لی جارہی ہے۔اسکے علاوہ حکومت نے لگژری الیکٹرک گاڑیوں کی درآمد پر دی جانے والی رعایت ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔بجٹ دستاویز کے مطابق لگژری الیکٹرک گاڑیوں کی درآمد پر دی جانے والی رعایت واپس لی جارہی ہے کیوں کہ پچاس ہزار ڈالر اور اس سے زائد قیمت کی گاڑیاں درآمد کرنے کی استطاعت رکھنے والے لوگ واب الادا ٹیکس اور ڈیوٹیز بھی ادا کرسکتے ہیں۔