دیامربھاشا ڈیم کے متاثرین کو فی کس47 لاکھ روپے کامعاوضہ ادا کرنے کا اعلان

صدرکی دیامربھاشا ڈیم کے متاثرین کو فی کس47 لاکھ روپے کامعاوضہ ادا کرنےکی ہدایت

صدرمملکت آصف زرداری نے دیامربھاشا ڈیم کے متاثرین کو فی کس 47 لاکھ روپے کا معاوضہ ادا کرنے کی ہدایت کردی۔اسلام آباد میں صدرمملکت آصف علی زرداری سے وزیر ِتوانائی مصدق مسعود ملک اور وفاقی وزیر برائے کشمیرامورو گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام نے ملاقاتیں کیں۔ملاقات کے دوران صدرمملکت نے دیامر بھاشا ڈیم کے 1500 متاثرین کو فی کس 47 لاکھ روپے کا معاوضہ ادا کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ گلگت-بلتستان میں میڈیکل کالج اور اسپتال کے قیام کی اشد ضرورت ہے۔ صدر مملکت آصف زرداری نے ہدایت کیں کہ گلگت-بلتستان میں میڈیکل کالج اور اسپتال کے قیام کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں۔ گلگت بلتستان کی عوام کو علاج معالجے کی سہولیات کی فراہمی کیلئے صحت سہولت پروگرام کو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں شامل کیا جائے۔گزشتہ دنوں گورنر گلگت-بلتستان اور گلگت-بلتستان کونسل کے اراکین نے صدرمملکت کو علاقے کو درپیش مسائل بارے آگاہ کیا تھا۔صدر آصف زرداری نےملاقات میں گلگت-بلتستان کے مسائل کے حل کیلئے اقدامات کی یقین دہانی کرائی تھی۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں