پراجیکٹ ڈائریکٹر نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ انجینئر فیض اللہ خٹک کا ترقیاتی کاموں کا جائزہ
پراجیکٹ ڈائریکٹر نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ (این جی ائی اے پی) انجینئر فیض اللہ خٹک کا ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا.پراجیکٹ ڈائریکٹر نے اپنی ٹیم کے ہمراہ آپریشنل عمارتوں بشمول پسنجر ٹرمینل بلڈنگ پر جاری کام کا تفصیلی معائنہ کیااورجائزہ کے دوران پراجیکٹ ڈائریکٹر اور ان کی ٹیم نے چینی پراجیکٹ سربراہان سے بھی ملاقات کی.تفصیلات کے مطابق پراجیکٹ ڈائریکٹر نے چینی ماہرین سے گفتگو میں کام کے معیار پر اطمینان ظاہر کیا .پاکستانی پراجیکٹ ٹیم نے 30 اگست تک جاری منصوبوں کے جلد مکمل ہونے کی امید ظاہر کی اور چینی پراجیکٹ ٹیم نے کہا کہ متوازن پراجیکٹ پلان کے تحت اہدف کو پورا کرنے کے لیے دن رات کام کرینگے. آپریشنلائزیشن کیلئے اس سال کے آخر تک مشترکہ ٹیسٹنگ کمیشننگ کی تکمیل کی قوی امید ہےٹیسٹنگ کمیشن مراحل کے بعد حوالگی/ ہینڈ اوور اور ٹرائل رن شروع کیے جائینگے.