شہر اقتدار کے 5 مقامات مویشی منڈیاں سج گئیں

عید الاضحٰی کے حوالے سے شہر اقتدار کے 5 مقامات پر مویشی منڈیاں سج گئیں۔اتوار کو ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سنگجانی، آئی 15، سلطانہ فائونڈیشن،ضیاء مسجد اور بارہ کہو کے مقام پر مویشی منڈیاں سج گئیں۔ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نوازمیمن نے بہارہ کہو مویشی منڈی کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا ۔ڈی سی نے بیوپاری اور گاہکوں سے مسائل دریافت کئے۔ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے کہا کہ شہری سرکاری طور پر طے شدہ جگہوں کے علاوہ کسی جگہ سے جانور کی خریداری ہرگز نہ کریں، بیوپاری اگر کسی اور جگہ جانور فروخت کرتے پائے گئے تو سخت کارروائی کی جائے گی، پانچوں منڈیوں میں تمام تر سہولیات فراہم کر دی گئی ہیں۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں