سلامتی کونسل کی مستقل رکنیت کیلئے راہ ہموار، پاکستان کو کتنے ممالک کی حمایت حاصل ہے

سلامتی کونسل کی مستقل رکنیت کیلئے راہ ہموار، پاکستان کو کتنے ممالک کی حمایت حاصل ہے؟

دفترخارجہ کے ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا ہے کہ پاکستان کو اقوام متحدہ میں مستقل رکنیت کیلئے 182 ممالک کی حمایت حاصل ہوگئی ہے۔ ممتاز زہرا بلوچ نے صحافیوں کوبتایا کہ وزیراعظم اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سرکاری دورے پر چین میں موجود ہیں، جہاں انہوں نے مختلف حکومتی رہنماؤں سے ملاقاتیں کی ہیں، ملاقاتوں میں چینی باشندوں کی پاکستان میں سیکیورٹی سمیت دوطرفہ امور پر بات چیت ہوئی۔

ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ شہباز شریف اور اسحق ڈار کے دورہ چین کے دوران وفود کی سطح پر بات چیت کے بعد 32 مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کئے گئے، ایم او یوز میں تجارت ، صنعت اور دیگر شعبوں پر کام کرنے کا اعادہ کیا گیا، وزیراعظم نے شینزن میں بزنس کانفرنس میں بھی شرکت کی۔ممتاز زہرہ کے مطابق آج وزیراعظم نے شنیزن میں مختلف کاروباری حضرات سے ملاقاتیں کی، وزیراعظم نے شنیزن میں چینی کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت بھی دیدی.پاکستان اور چینی وزیراعظم کی ملاقات میں بشام واقعے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ممتاز زہرہ نے بتایا کہ آج وزیراعظم نے چینی وزیراعظم لی شیان سے ملاقات کی،

ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے دونوں ممالک کے اہم امور پر ایک دوسرے کو تعاون اور سی پیک منصوبوں کی اعلیٰ معیار اور بروقت تکمیل کی یقین دہانی بھی کروائی۔اسی موقع پر دونوں ملکوں نے سی پیک کو اسکے مخالفین سے محفوظ رکھنے کا وعدہ بھی کیا ، شہباز شریف نے سی پیک منصوبوں پر کام کرنے والے چینی ماہرین اور کارکنوں کے تحفظ کی یقین دہانی بھی کروادی ، دونوں ملکوں نے اعلیٰ سطحی وفود کے تبادلے اور تعاون کی تمام جہتوں کو فروغ دینے پر بات کی گئی۔ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ پاکستان اور چین اہم عالمی اور علاقائی امور پر ایک دوسرے سے مشاورت جاری رکھیں گے، یہ مشاورت اور تعاون کثیرالملکی پلیٹ فارمز پر بھی جاری رہیگا.ممتاز زہرہ بلوچ کے مطابق پاکستان اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے ایک سو 22 اراکین کی حمایت سے سلامتی کونسل کا غیر مستقل رکن منتخب ہو گیا ہے۔

ہم حمایت کرنے والے تمام ممالک کے شکر گزار ہیں جنہوں نے پاکستان پر اپنے اعتماد کا اظہار کیا، ہم پاکستان کی حمایت کیلئے ایشیا پیسیفک گروپ کے بھی شکر گزار ہیں، بطور رکن سلامتی کونسل، بین الاقوامی جاری تنازعات کا منصفانہ اور پر امن حل پاکستان کی ترجیح ہو گا.ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ گزشتہ روز پاکستان کو اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غیر مستقل رکن منتخب کیا گیا ہے، جبکہ پاکستان کو سلامتی کونسل میں مستقل رکنیت کیلئے ایک سو 82 ارکان کی حمایت حاصل ہوگئی ہے . پاکستان سلامتی کونسل میں بھرپور کردار ادا کریگا.اور عالمی خوشحالی کے لیے کردار ادا کریگا.

کیا پاکستانی ٹیم آئی ایم ایف کی شرط پرامریکہ کی کرکٹ ٹیم سےہار گئی؟اصل حقیقت جانیے

Author

اپنا تبصرہ لکھیں