بجلی کی قیمتوں میں بڑا اضافہ
حکومت نے شہر شہر قائد کے باسیوں پر بھی بجلی بم گراتے ہوئے قیمتوں میں بڑا اضافہ کر دیا۔نیپرا کی جانب سے کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔نیپرا کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق شہر قائد کیلئے بجلی دس روپے ایک پیسہ فی یونٹ مہنگی کی گئی ہے جب کہ بجلی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی ۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ جون میں دو روپے68 پیسے، جولائی میں تین روپےگیارہ پیسے فی یونٹ اضافی وصول کئے جائینگے، اسی طرح اگست میں تین روپے22 پیسے فی یونٹ جبکہ ستمبر میں ایک روپیہ فی یونٹ اضافی وصول کیا جائیگا.نیپرا کے نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک کے لائف لائن اور الیکٹرک وہیکل چارجنگ سٹیشنز پر نہیں ہو گا۔