اب فاٹا پاٹا ختم وہ کے پی کے کا حصہ ہیں ،فیصل کریم کنڈی

اب فاٹا پاٹا ختم وہ کے پی کے کا حصہ ہیں ،فیصل کریم کنڈی

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ایف پی سی سی آئی فیڈریشن ہاؤس کا دورہ کیا.اورفیصل کریم کنڈی نے کہا کہ چارٹر آف ڈیموکریسی ہوگیا اب چارٹر آف پراسپیرٹی (خوشحالی) ہونا چاہیے .اب فاٹا پاٹا ختم وہ کے پی کے کا حصہ ہیں .حطار انڈسٹریل اسٹیٹ کے بجلی سے متعلقہ مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرواؤں گا،

گورنر کے پی نے مزید کہا کہ ہمیں زراعت پر بہت توجہ دینا ہوگی .خیبر پختونخوا میں میرا مین فوکس یوتھ اور خواتین ہیں.زراعت آپ کی ریڑھ کی ہڈی ہے اگر زمیندار اپنے فصل روڈ نہ ہونے کی وجہ سے دریا میں پھینکنے پر مجبور ہو تو یہ بدقسمتی ہے ،فیصل کریم کنڈی کہا مزید کہنا تھا کہ ہم زراعت کا برا حال کر رہے ہیں پھر کہتے ہیں کہ سوسائٹیز بنتی جا رہی ہیں .پنجاب میں خیبرپختونخوا میں ہر جگہ گندم کے مسائل ہیں.فیصل کریم کنڈی نے مزید کہا کہ جب اٹھارہ گھنٹے لوڈ شیڈنگ ہوگی تو زمیندار ٹیوب ویل کس وقت چلائے گا.

Author

اپنا تبصرہ لکھیں