بجٹ میں 2 سو یونٹ استعمال کرنے والے صارفین کو کیا ریلیف دیا جائیگا؟

بجٹ میں 2 سو یونٹ استعمال کرنے والے صارفین کو کیا ریلیف دیا جائیگا؟

وزیراعظم نے2 سو یونٹ استعمال کرنے والے صارفین کیلئے بجلی کی قیمت بڑھانے کی تجویز مسترد کردی۔وفاقی حکومت نے بجلی کے پروٹیکٹڈ صارفین کو بلوں کی مد میں ریلیف دیتے ہوئے 2سو یونٹ تک کی سبسڈی برداشت کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے.ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے 2سو یونٹ استعمال کرنے والوں کے لئے ٹیرف نہ بڑھانےکی ہدایت کی اور پروٹیکٹڈ صارفین کے لیے بجلی کے نرخ بڑھانے کی معاشی ٹیم کی تجویز مسترد کر دی ۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ بجٹ میں تقریباً دو کروڑ پروٹیکٹڈ صارفین کو بجلی نرخوں میں سبسڈی دی جائیگی اور اگلے مالی سال بجلی نرخوں میں اضافہ پروٹیکٹڈ گھریلو صارفین کیلئے نہیں کیا جائیگا.تفصیلات کے مطابق بڑے صارفین کے لئے بجلی ٹیرف میں اضافہ نئے مالی سال کے پہلے مہینے سے ہو گا اور پروٹیکٹڈ صارفین کو رواں مالی سال کے اختتام تک 1سو 60 ارب روپے سبسڈی دی جائیگی.

نیب ترامیم کیس:عمران خان اور چیف جسٹس کے درمیان کیا مکالمہ ہوا؟

پی ٹی آئی کو اسلام آباد میں جلسے کی 39 شرائط کیساتھ اجازت مل گئی

Author

اپنا تبصرہ لکھیں