محکمہ موسمیات نے 28 مئی تا یکم جون بارش کی پیشگوئی کردی

محکمہ موسمیات نے 28 مئی تا یکم جون بارش کی پیشگوئی کردی

ترجمان این ڈی ایم اے نے خبردار کیا ہے کہ 28 مئی تا یکم جون ملک کے بالائی علاقوں میں گردو غبار، آندھی اور گرج چمک کےساتھ بارش متوقع ہے،متعلقہ اداروں کو محتاط رہیں،لینڈ سلائیڈ، مٹی کے تودے، بالائی علاقوں میں سڑکوں اور ٹریفک کے نظام کو متاثر کرسکتے ہیں۔مزید ترجمان نے کہا کہ بالائی علاقوں میں شدید بارش کے باعث مقامی ندی\نالوں میں طغیانی کا خدشہ، متعلقہ محکمے الرٹ رہیں۔

آندھی و جھکڑ سے کھڑی فصلوں، بجلی کے کھمبوں اور دیگر تعمیرات کو نقصان کا اندیشہ ہے ،بارش کے دوران کمزور تعمیرات ميں پناہ لینے سے گریز کریں۔گرج چمک آسمانی بجلی گرنے کا خطرہ بڑھا دیتی ہے، لہذا احتیاط کریں ۔ کاشتکار موسمی صورتحال کے مطابق فصل کے معمولات تشکیل دیں۔ممکنہ لینڈ سلائیڈنگ کے پیش نظر سیاح و مسافر پہاڑی علاقوں کے سفر ميں احتیاط کریں۔سفر سے قبل مقامی انتظاميہ سے موسم و راستوں کی معلومات ضرور حاصل کریں۔

NDMA Weather Advisory (27 May 2024) (1)

Author

اپنا تبصرہ لکھیں