لوڈشیڈنگ کے مسئلے کا ایسا راستہ نکالا ہے جس سے عوام کو ریلیف ملے گا، علی امین

لوڈشیڈنگ کے مسئلے کا ایسا راستہ نکالا ہے جس سے عوام کو ریلیف ملے گا

وزیر اعلی کے پی، وفاقی وزیرداخلہ اور وزیر توانائی ے اسلام آباد میں مشترکہ پریس کانفرنس کی۔اس موقع پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ علی امین نے کہا کہ لوڈشیڈنگ عوام کا بڑا مسئلہ ہے، لوڈشیڈنگ کے معاملے پر بات کی ہے، لوڈشیڈنگ کی وجہ سے امن و امان کا مسئلہ بھی ہوتا ہے، ایسا راستہ نکالا ہے جس سے عوام کو ریلیف ملے گا۔انہوں نے کہا کہ لائن لاسز کی وجوہات پر مل کر کام کرینگے، ہم نے باہمی مشاورت کے ذریعے مسائل کو حل کیا ہے۔وزیراعلیٰ کے پی نے کہا کہ خیبرپختونخوا بجلی بناکر پورے ملک کو فراہم کررہا ہے، ہم نےباہمی مشاورت کےذریعے مسائل کوحل کیا، ہم نے ملکر معاملات طے کئےہیں۔

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ جوماڈل کے پی میں بنایا ہے وہ دوسرےصوبوں میں بھی لاگو کرینگے.انہوں نے کہا کہ عمران خان ے کہا ہے اداروں سے ہماری جنگ نہیں، گورنر کے پی سےمیرا کوئی اختلاف نہیں ہے۔اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت کیساتھ مثبت بات چیت ہوئی۔وفاقی وزیر توانائی نے کہا کہ سیاستدانوں پر تنقید کرنے والے آج شرمندہ ضرور ہونگے، ہم نے مشکلات کا حل نکالا ہے۔

Author

لوڈشیڈنگ کے مسئلے کا ایسا راستہ نکالا ہے جس سے عوام کو ریلیف ملے گا، علی امین“ ایک تبصرہ

  1. سر اسلام علیکم سر جن سے گزارش ہی کے سندھ کے لیے بے کُچھ کرو دن بھر دن غریب مر رہا ہی مہنگائی بہوت ہو گئی ہی میڈسن بے بہوت مہنگی بیچ رہی ہں اور تو اور گورمینٹ کے ڈاکٹر بے اپنے ڈیوٹی بی نہیں کرتی ہیں پرویٹ ہاسپٹل کھول کر غربیوں کو لوٹ رہی ہیں سب ڈاکٹر mbbs تو ہں پر بّیماری اُن کو سمجھ میں نہیں اتی مرضی کو 4 یا 5 دن رہک کر بولتے ہں expire ہو گیا یہ بہوت پسیا لیے کر لوٹ کر پھر بولتے ہیں یہاں پر اس کیا علاج نہیں ہو سکتا

اپنا تبصرہ لکھیں