محکمہ موسمیات نے اہم پیشن گوئی کردی

محکمہ موسمیات نے اہم پیشن گوئی کردی

ملک کے بیشتر علاقوں میں سورج چمکتا رہا، محکمہ موسمیات نے اگلے ہفتے کے دوران گرمی کی شدت میں مزید اضافے کی پیشن گوئی کی ہے جبکہ بارش کا کوئی امکان نہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق صبح سویرے سورج اپنی پوری شدت کیساتھ چمکنا شروع ہوگیا، ہیٹ اسٹروک کا خطرہ ٹل نہیں سکا،رحیم یار خان میں46 ، بہاولپور میں درجہ حرارت 47، ملتان میں 47 ڈگری اور ڈیرہ غازی خان 46 میں رہا۔ سیلسیس لہریں شدید ہو سکتی ہیں۔اندرون سندھ کے علاقے دادو، موہنجودڑو میں درجہ حرارت بچاس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا ہے، سکھر اور نواب شاہ میں درجہ حرارت 48 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ہے ۔

لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ لاہور کا موجودہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ اور ہوا میں نمی کا تناسب 40 فیصد تک پہنچ گیا ہے، ہوا کی رفتار 8 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی ہے۔ خطرات باقی ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق رواں ہفتے کے دوران بارش کا کوئی امکان نہیں جب کہ آئندہ ہفتے کے دوران گرمی کی شدت میں مزید اضافے کی پیشگوئی کی ہے۔

سینئر اداکار طلعت حسین انتقال کرگئے

ماہرین نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی، ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق شہر میں فضائی آلودگی کی مجموعی شرح 174، ڈی ایچ اے فیز 8 میں 162 اور ٹھوکر نیاز بیگ میں آلودگی کی شرح 172 ریکارڈ کی گئی۔ دوسری جانب پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق شہر کا درجہ حرارت 48 سے 45 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہیں،  وسطی اورجنوبی پنجاب کے علاقے بھی شدید گرمی کی لپیٹ میں رینگے

Author

اپنا تبصرہ لکھیں