وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی،مراد علی شاہ اورعلی امین گنڈاپور کا خصوصی پیغام

وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی،مراد علی شاہ اورعلی امین گنڈاپور کا خصوصی پیغام

وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ خصوصی اقتصادی زونز سے ٹیکسٹائل، فارماسیوٹیکل، اور زراعت جیسی صنعتوں کو نمایاں طور پر فروغ ملنے کی امید ہے، ہم چین کو کان کنی کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری کرنے کی تجویز پیش کرتے ہیں، مزید تفصیلات کے مطابق انہوں نے کہا کہ ہم بلوچستان میں چینی کارکنوں کو بہتر سیکورٹی فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔اورامن کے فروغ کیلئے بلوچستان میں کشادگی اور رابطہ پیدا کیے جارہے ہیں۔ بلوچستان کے معدنی ذخائر سے بھرپور علاقوں کو گوادر سے ملایا جائیگا،

وزیر اعلیٰ سندھ سندھ مراد علی شاہ کا خصوصی ویڈیو پیغام

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ میں نے آج تک جے سی سی کے تمام اجلاسوں میں شرکت کی ہے۔ پاک چین دوستی 1950 کی دہائی میں شروع ہوئی. پاک چین دوستی ہمالیہ سے بلند، سمندروں سے گہری، شہد سے زیادہ میٹھی ہے۔مزید تفصیلات کے مطابق مراد علی شاہ نے کہا کہ ونڈ انرجی کے شعبہ میں تجارتی تکمیل حاصل کرنے والا سی پیک کا پہلا منصوبہ تھا، کراچی سرکلر ریلوے سے کراچی کے شہریوں کی ٹرانسپورٹ کی مشکلات دور ہو جائیں گی۔ پاکستان میں شمال سے جنوب کی طرف سفر کرتے ہوئے حیدرآباد سکھر موٹروے واحد گمشدہ لنک ہے، پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت سندھ میں انٹر اور انٹرا ڈسٹرکٹ ٹرانسپورٹ کےلئے الیکٹرک بسوں کی فراہمی کی جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ میں سندھ میں انڈسٹریل اکنامک زون قائم کرنے کی تجویز دیتا ہوں جو دونوں ممالک کے لیے باہمی طور پر فائدہ مند ہوگا،

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا خصوصی پیغام

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے بتایا کہپاکستان اور چین کا رشتہ بہت گہرا ہے۔ اور چین نے پاکستان کی ترقی میں تاریخی کردار ادا کیا ہے ۔ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ہم یقین دلاتے ہیں کہ خیبرپختونخوا کے تمام منصوبوں کو تکمیل تک پہنچائیں گے ۔ سی پیک میں زراعت کے منصوبےخیبر پختونخوا کی ترقی کے لئے بہت فائدہ مند ہیں۔وزیراعلیٰ کے پی کا کہنا تھا کہ پشاور – ڈی آئی خان موٹروے سے 11 اضلاع مستفید ہوں گے.صوبے کو سستی بجلی فراہم کی جائے گی۔ مزید تفصیلات کے مطابق انہوں نے کہا کہ ہم نے چینی مزدوروں کے تحفظ کے لیے سیکیورٹی یونٹ بنایا، میں چینی حکومت کا اور پاکستان میں کام کرنے والے چینی کمپنیوں کا مشکور ہوں

Author

اپنا تبصرہ لکھیں