عمرہ پرمٹ سے متعلق وزارت حج و عمرہ کا اہم بیان،امت مسلمہ خبردا ر ہوجائیں

عمرہ پرمٹ سے متعلق وزارت حج و عمرہ کا اہم بیان،امت مسلمہ خبردا ر ہوجائیں

سعودی وزارت حج و عمرہ نے ’عمرہ پرمٹ‘ کے حوالے سے اہم بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ 24 مئی سے 26 جون تک عمرہ پرمٹ صرف ان عازمین کو دیا جائے گا جن کے پاس حج پرمٹ ہے۔سعودی خبر رساں ایجنسی عرب نیوز کی رپورٹ کے مطابق وزارت حج کی جانب سے یہ ہدایات دنیا بھر سے حج کی ادائیگی کے لیے آنے والے عازمین کی سہولت کے لیے جاری کی گئی ہیں۔وزارت حج کے مطابق اس اقدام کا مقصد حج کے دوران مکہ مکرمہ آنے والے عازمین کی بڑی تعداد کے لیے بہتر انتظامات کرنا ہے۔ حج پرمٹ کے بغیر عمرہ پرمٹ جاری نہیں کیا جائے گا

پاکستان کا اگلا بجٹ کیا ہوگا؟آئی ایم نے کہہ دیا

۔اپنے X اکاؤنٹ پر، حج و عمرہ کی وزارت نے اعلان کیا کہ مکہ اور مقدس مقامات پر حج اجازت نامے کے بغیر پائے جانے والوں پر 10,000 ریال جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ حج ضوابط کی خلاف ورزی پر بھاری جرمانے عائد کیے جائیں گے۔یہ ضابطہ مملکت میں سعودی باشندوں اور دوسرے ممالک سے آنے والے تمام افراد پر لاگو ہوگا۔ خلاف ورزی کرنے والوں کو ملک بدر کیا جا سکتا ہے اور مملکت میں ان کا مستقبل میں داخلہ بھی روک دیا جائے گا۔

آئی فونز کی قیمتوں میں بڑی کمی

Author

اپنا تبصرہ لکھیں