اضافی گندم درآمد کرنے کے اسکینڈل میں ذمہ داروں کا تعین ہوگیا، وزیراعظم نے کارروائی کی منظوری دیدی
اسلام آباد: نگراں حکومت کے دوران اضافی گندم درآمد کرنے کے سکینڈل کے ذمہ داروں کا تعین کر لیا گیا ہے۔ حکومتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے انکوائری کمیٹی کی سفارشات کی منظوری دے دی ہے جس کی روشنی میں وفاقی وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی کے 4 افسران کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ معطلی کی بھی منظوری دے دی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وفاقی سیکرٹری نیشنل فوڈ سیکیورٹی محمد آصف کے خلاف باقاعدہ کارروائی کی منظوری دے دی گئی ہے، جب کہ سابق ڈی جی پلانٹ پروٹیکشن اے ڈی عابد کی معطلی کی منظوری دی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ذمہ دار افسران پر ناقص منصوبہ بندی اور غفلت کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔منظم پیکیج کے تحت اضافی گندم درآمد سے 300 ارب سے زائد کا نقصان ہوا:گندم اسکینڈل پر وزارت کی بریفنگ واضح رہے کہ سرپلس گندم امپورٹ ملک میں گندم کی مارکیٹ کریش سے کسانوں کو گندم سستے داموں فروخت کرنا پڑا وزیر اعظم شہباز شریف۔ فروری 2224 کے بعد گندم کی درآمد جاری رکھنے پر تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے گندم کی درآمد جاری رکھنے اور ایل سیز کو کھولنے کے ذمہ داروں کے تعین کے نتیجے میں ایک ہفتے میں ایک رپورٹ مانگی گئی تھی لیکن اس کے بعد کمیشن ٹی اور آرز میں تقریر کی گئی۔ ۔