ریکوڈک منصوبے میں سعودی کمپنی10 ارب ڈالر سرمایہ کاری کریگی
وزیراعظم نے کہا تھا کہ ریکوڈک منصوبہ بلوچستان اور علاقے کی ترقی کیلئے گیم چینجر ثابت ہوگا۔ گزشتہ ماہ وزیراعظم سے بیرک گولڈ کمپنی کے وفد نے سی ای او مارک برسٹوو کی سربراہی میں ملاقات کی جس میں انہیں ریکو ڈک منصوبے کی پیش رفت پر بریفنگ دی گئی تھی۔سعودی کمپنی ریکوڈک منصوبے میں10 ارب ڈالر سرمایہ کاری کریگی, ریکوڈک میں سونے اورتانبے کی کان کنی میں سرمایہ کاری کے لیے سعودی کمپنی کے حکام پاکستان پہنچ گئے ۔تفصیلات کے مطابق سعودی کمپنی منارہ منرلزکے حکام اسلام آبادپہنچنے والے سعودی کاروباری افرادکے وفدمیں شامل ہیں۔
قائم مقام سی ای او منارہ کے مطابق ریکوڈک میں شیئرحاصل کرنے کے لیے مذاکرات کررہے ہیں۔بریفنگ میں بتایا گیاکہ ریکوڈک منصوبے کی فزی بیلٹی اس سال کے آخر تک مکمل کر لی جائے گی۔وفد نے مزید بتایاکہ کمپنی نے کارپوریٹ سوشل رسپانسبلٹی کے تحت ریکوڈک کے قریب 3 اسکولز بھی قائم کیے ہیں،بریفنگ میں کہا گیا تھا کہ ریکوڈک منصوبے پر کام کرنے کیلئے بلوچستان کے ڈومیسائل کے حامل افراد کو ترجیح دی جا رہی ہے اور بیرک گولڈ کی جانب سے خواتین سمیت 100افراد کو فنی تربیت بھی فراہم کی جا چکی ہے،۔وزیراعظم نے کہا تھا کہ اس منصوبے سے صوبے کی ترقی اور لوگوں کی خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہو گا
ان کا کہنا تھاکہ بلوچستان میں مواصلات میں انفراسٹراکچر خصوصاً ریلوے لائن کےحوالے سے منصوبہ سازی کی جائے گی۔وزیراعظم نے بیرک گولڈ کو بلوچستان میں معدنیات کے دیگر منصوبوں میں سرمایہ کاری کی ترغیب دی اور یقین دلایا کہ حکومت سرمایہ کاروں کی سہولت کیلئے ہرممکن اقدامات کر رہی تھی,انہوں نے تجویز دی تھی کہ ضلع چاغی میں ٹیکنیکل یونیورسٹی کے قیام کے حوالے سے حکومت اور بیرک گولڈ مل کر کام کر سکتے ہیں۔ ریکو ڈیک دنیا کی سب سے بڑی تانبے کی کان ہے جسے ابھی ڈویلپ کیاجانا باقی ہے،
فارچونر بھول جائیں، چنگان نے اپنی لگڑری ایس یو وی کی قیمتیں گرا دیں
اس کان میں پاکستان کی حکومت کا بھی 50فیصد حصہ ہے۔ سعودی عرب پاکستان کی حکومت سے حصہ خریدنے کے مذاکرات میں شامل ہوا ہے دوسری جانب کینیڈین کمپنی ریکوڈک پراجیکٹ کیلئے کتنے ارب ڈالرز کا منصوبہ بنا رہی ہے ؟ اس حوالے سے تہلکہ خیز انکشاف سامنے آ یاہے ،ان کے مطابق کینیڈین مائنرکمپنی بارک کے سی ای او مارک برسٹو نے کہا کہ ہم پاکستان میں ریکو ڈیک کاپر پراجیکٹ کے ترقیاتی کاموں پر شراکت دار ہیں اور اس کے ترقیاتی کاموں پر خرچ کے لیے 2 ارب ڈالرز جمع کرنے کا منصوبہ بنارہے ہیں۔ اس پروجیکٹ میں بیرک کا 50فیصد حصہ ہے اور اس کا پہلا مرحلہ کم از کم 5.5 ارب ڈالرز لاگت آئیگی برسٹو نے مزید کہا کہ بیرک پروجیکٹ کے پہلے مرحلے کے لیے کم از کم 2 ارب ڈالر زجمع کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔۔