جوائنٹ کارپوریشن کمیٹی کا اجلاس، وزیراعظم کے دورہ چین سمیت اہم منصوبوں کا جائزہ
وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی زیر صدارت 13ویں جوائنٹ کارپوریشن کمیٹی کا جائزہ اجلاس ہوا۔ ملاقات میں وزیراعظم کے آئندہ دورہ چین اور 13ویں جے سی سی سی پیک کی تیاریوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ توانائی، انفراسٹرکچر، مواصلات، بورڈ آف انوسٹمنٹ، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، آئی ٹی اور وزارت آبی وسائل سے متعلق منصوبوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔
وفاقی وزیر احسن اقبال نے تمام وزارتوں کو ہدایت کی کہ وہ اپنا ہوم ورک جلد مکمل کریں اور 13ویں جے سی سی کے لیے جامع ایجنڈا تیار کریں۔ انہوں نے نیو گوادر ایئرپورٹ کے لیے باقاعدہ بزنس پلان بنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا اور اس بات پر زور دیا کہ اس کا مقصد صرف ایئرپورٹ بنانا نہیں بلکہ اسے چلانا بھی ہے۔ سی پیک معاہدے کے دوران تین اصولوں پر اتفاق کیا گیا۔ پہلا منصوبہ جدید اور سائنسی بنیادوں پر مکمل کرنا، دوسرا سی پیک پر بتدریج کام کرنا اور تیسرا پاکستان میں کام کرنے والے چینی عملے کی سیکیورٹی کو ترجیح دینا ہے۔ چینی شہریوں کو تحفظ فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔